چلنا

یہ تحریر 640 مرتبہ دیکھی گئی

مَیں سے تُو تک تنی ہوئی رسی پر چلنا
رُک رُک چلنا
مڑ مڑ دیکھنا
ڈولنا
لحظہ بھر کو رُکنا
چلنا
نطشے
وقت پہ مرنا کیا ہے
یعنی
وقت پہ جینا کیا ہے

کیا ہے
جس کی رکھوالی میں
تیری نس نس تنی ہوئی ہے

(لو خط ہی نہیں لکھتی!“)

لو جینا جانتی ہے
لو زندہ رہتی ہے