نظم

یہ تحریر 682 مرتبہ دیکھی گئی

ہو سکتا ہے
دونوں ہی سچے ہوں
لو بھی
اور نطشے بھی

اس چوٹی پر ڈھلتے سورج
اور ساحل پر بوسہ بوسہ
طغیانی کا قصّہ
کس کو کتنا یاد رہے گا
کون گواہی دے گا
اے سورج، اے شہد کے چھتے
کون گواہی دے گا تیری
شعلہ شعلہ سچائی کی