گواہی

یہ تحریر 707 مرتبہ دیکھی گئی

وطن کی مٹی گواہ رہنا
کہ میں نے
تیرے کھیتوں میں
خواب کاشت کیے تھے
اور میں نے فصلوں کو
اپنے آنسوؤں سے سینچا تھا ،
اور میں نے دلوں میں پھول کھلائے تھے
اور میں نے تاریک راتوں میں
چراغ روشن کیے تھے ،
گواہ رہنا
کہ میں تیرے بازاروں میں
حق کا علم لے کر نکلا تھا
اور میں
معروف کی دعوت دینے والوں میں شامل تھا
اور میں سازش میں شریک نہیں تھا !
وطن کی مٹی گواہ رہنا !