پوشاک

یہ تحریر 521 مرتبہ دیکھی گئی

کون کون تمہاری خوشبو کو
اپنے بدن پر پہن چکا
مجھے نہیں معلوم

تمہاری پوشاک

رات گئے

میرے آدھے بدن سے

لپٹتی رہی

صبح ہونے سے پہلے
بستر پر وہ چیتھڑے
میرے بدن کے تھے یا دل کے
تمہیں نہیں معلوم !!