غزل

یہ تحریر 794 مرتبہ دیکھی گئی

حرف میں مہک نہیں آنکھ میں سخن نہیں
انجمن میں اب کہیں کیفِ انجمن نہیں

پھول صرف رنگ ہے، شاخ صرف برگ و بار
ہم چمن میں ہیں مگر دور تک چمن نہیں

ایک یاد کے سبب دل سبک سبک رہا
منزلیں گزر گئیں اور ذرا تھکن نہیں

زیست سے بھی نا مراد مرگ سے بھی نا امید
ہے عجب یہ گو مگو، دار ہے رسن نہیں