دو مختلف اشعار کی تضمین

یہ تحریر 933 مرتبہ دیکھی گئی

دو مختلف اشعار کی تضمین
قاضی ظفر اقبال
پر فشاں چاند ستارے کا علم رکھنا ہے
عزم کو صورت شمشیر دو دم رکھنا ہے
سر کو کٹوا کے شجاعت کا بھرم رکھنا ہے
“یہ شہادت گہہ الفت میں قدم رکھنا ہے
لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا “

کشتہء خنجر تسلیم کا رتبہ مت پوچھ
جاں کے بدلے میں تو سودا ہے یہ سستا مت پوچھ
راز اس موت میں پوشیدہ ہیں کیا کیا مت پوچھ
“عشرت قتل گہہ اہل تمنا مت پوچھ
عید نظارہ ہے شمشیر کا عریاں ہونا”