۔۔۔۔ کے عالمی دن پر

یہ تحریر 930 مرتبہ دیکھی گئی

(نثری نظم)
وہ خوش بو
تازہ گلاب میں نہیں
ہرن کی ناف میں نہیں
گل ریحان میں کہاں؟
زلف جاناں میں نہیں!
وہ خوش بو
سر شام
سارے آنگن میں پھیل جاتی ہے
جب آگ روشن ہوتی ہے
اور پانی جوش میں ہوتا ہے
تب
چائے کی پتی
اپنا رنگ دکھاتی ہے
۔۔۔۔۔۔
خامہ خراب