پاگل شخص ہوا سے لڑ رہا ہے

یہ تحریر 130 مرتبہ دیکھی گئی

ہوا اَلگنی پر لٹکے سرخ دوپٹے سے اُلجھ رہی ہے
آنگن میں آنچل کی پھڑپھڑاہٹ اور کھانستے بڑھاپے کا شور باہم دگر ہیں.
جوبن نیم وا در سے لگا
چپ کی چاپ کے تعاقب میں ہے
اور بیرونِ در ہوس کا بھیڑیا گھات میں
تجسس بڑھ رہا ہے.. ،
باڑ کھیتی کو کھا کر ہی بڑی ہوئی ہے
دَر دشمن کے خیر مقدم پر مامور ہے۔
قدم باہر نکالتے ہی جوبن کافور ہو جائے گا
پاگل شخص ہوا سے لڑ رہا ہے