مکھی

یہ تحریر 376 مرتبہ دیکھی گئی

وہ کالی کالی آنکھوں والی
کیا ہے، وہ لبھانے والی
مٹکتی ، پھڑکتی، تیرتی ، لہراتی
جاتی ہے وہ اِدھر اُدھر
کبھی پہلو میں، کبھی بستر کے اندر
کبھی آنکھوں کے سامنے، کبھی تخیل کے سمندر میں
کیا صورت ہے دلربا ، کیا سیرت ہے ہوش ربا
بے زار بھی کرتی ہے ، بے قرار بھی کرتی ہے
کرتی ہے بے کل
آپ ہی بتائیں کیا کریں ہم
کیسے پائیں اس کے طلسم سے چھٹکارہ
وہ ایک مکھی ، گھر ہے جس کا کمرا ہمارا