غزل

یہ تحریر 290 مرتبہ دیکھی گئی

سفر چالاک تھا اور نقشۂ آب رواں تھا
انھی لہروں کے دامن میں درِ آفشتگاں تھا

سفر شیب ابی طالب سے آگے آ گیا تھا
مرے اک ہاتھ میں سورج اور اک میں چندرماں تھا

کھڑی تھی کشتۂ حیرت کدہ پے خلق ساری
مرے پیروں کے نیچے چشمۂ آئندگاں تھا

دریدہ آنسوؤں پر خاک پڑتی جا رہی تھی
کوئی قصہ ابھی تک آئنیے کے درمیاں تھا

اداسی سوگواروں سے خیانت کر رہی تھی
سیہ دیوار پر آئینہ خانے کا گماں تھا