میں نہیں دیکھ سکتا

یہ تحریر 841 مرتبہ دیکھی گئی

وہ خواب جو کسی اور آنکھوں نے دیکھ رکھا ہو
وہ منظر جہاں دو ہاتھ جدا ہوئے
یا ایسی جگہ جہاں خودکشی کی گئی ہو
ڈوبتی کشتیاں
روتی لڑکیاں
بارش کے وقت پرانی تصویریں
اور
باپ کی نم آنکھیں

میں نہیں دیکھ سکتا۔۔۔۔۔۔
جانے والے کا آخری مصافحہ
دریا کنارے ٹوٹی کشتی
پانی میں تیرتی لاشیں
وہ قبریں جن پہ سایا نہیں ہوتا
مقفل حویلی
کھیتوں میں لگی آگ

میں نہیں دیکھ سکتا۔۔۔۔۔
چنبیلی کا پاؤں تلے آنا
کوڑے دان میں پھینکی گئی محبت
ایش ٹرے میں جھاڑے گئے وصل کے دن
سٹوڈنٹ کی خالی جیب
فلائنگ کسس
فٹ پاتھ پہ پڑی کتابیں
مجبور شخص کی مسکراہٹ
ایسا گلاب جو کسی نے ٹھکرایا ہو
نظر انداز شخص
اور تمھارا
ہاتھ کسی اور کے ہاتھ میں