سلام

یہ تحریر 673 مرتبہ دیکھی گئی

جہان والو!
جہاں کی رسمیں،جہان تک ہیں
یہ خوف،دہشت،یہ ظلم،وحشت
جہان تک ہے
حسین علیہ السلام وہ ہیں
جو اس جہاں میں بھی سرخ رو تھے
جو اس جہاں میں بھی سرخ رو ہیں
حسین علیہ السلام وہ ہیں
جو نفرتوں کے فریب گھر میں
محبتوں کے چراغ لے کر
جدھر گئے ہیں
وہاں کے سب دیپ جل گئے ہیں
حسین علیہ السلام کے ہیں جہان سارے
ندی کنارے

سلیم سہیل
http://auragesabz.gamecraftpro.com/%d8%b3%d9%84%db%8c%d9%85-%d8%b3%db%81%db%8c%d9%84/