ایک نوحہ

یہ تحریر 821 مرتبہ دیکھی گئی

اگر آپ زندہ بھی ہوتے تو کیا تھا
یہی ناں کہ ہم آپ سے ملنے آتے
بتاتے
کہ ہم اپنی تنہائی کے آسماں پر ستارے بناتے ہیں
اور ان ستاروں میں جو سب سے روشن ستارہ ہے وہ آپ ہیں

آپ تھے
تو ہمیں اتنی فرصت کہاں تھی کہ ہم آپ سے ملنے آتے
بتاتے
کہ ہم آپ کو کس قدر چاہتے ہیں

اور اب آپ زندہ نہیں ہیں
تو ہم چاہتے ہیں کہ ہم آپ سے ملنے آتے
بتاتے
کہ ہم آپ کو دیکھنا چاہتے ہیں!