غزل

یہ تحریر 1014 مرتبہ دیکھی گئی

نیند آنکھوں میں نہیں خواب بڑے ہوتے ہیں
دن نکلتے ہی مرے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں
کھولوں میں جب کبھی اوراقِ گزشتہ کی کتاب
لوگ یادوں میں نگینے سے جڑے ہوتے ہیں
روز تکیے کے تلے یاد تری رکھتی ہوں
روز تکیے کے تلے اشک پڑے ہوتے ہیں
عزم ہوتا ہے جونہی منزلیں پا لینے کا
فاصلہ رہتا نہیں کوس کڑے ہوتے ہیں
واپسی آنکھوں میں کاجل مرا پھیلاتی ہے
اور پاؤں تری چوکھٹ پہ گڑے ہوتے ہیں
تو سمجھتا ہے کہ مل جاتے ہیں راہوں میں یونہی
ہم ترے واسطے قسمت سے لڑے ہوتے ہیں