قیاس

یہ تحریر 2229 مرتبہ دیکھی گئی

سیدہ فرح شاہ کا پیش نظرشعری مجموعہ جدید و قدیم رنگوں کے امتزاج سے عبارت ہے۔ایک طرف نئے زمانے کی بہادر خاتون کا بیانیہ ہے تو دوسری طرف مشرق کی روایت میں ڈوبے فرد کی واردات کا بیان۔ کہیں نوواردانِ شہرِ سخن کے احساسات و واردات کا بیان ہے تو کہیں تہذیبِ رفتگان کے پس منظر سے نمود کرنے والی آوازوں کا ایک میلہ۔ سچے جذبے رواں دواں مصرعوں کا پیکر بن کر غزل کی صورت اختیار کر جائیں تو فرح شاہ پڑھنے والے کو اپنی طرف متوجہ کرانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔ خدا کرے کہ ہہ خالص جذبوں کی اچھی شاعری اور زیادہ پروان چڑھے اور ہم ایک بار پھر فرح شاہ کو داد ِ سخن دے سکیں۔ آمین