چیزیں ہوئیں اِدھر اُدھر
گھر سے مکیں خفا خفا
لوگوں سے ڈر گئے نگر
اوندھے پڑے ہیں آئینے
خوابوں میں دیکھتے ہیں ہم
چہرے مُڑے تُڑے ہوئے
رہتا ہے شورِ ما و من
جانے کہاں چلا گیا
چیزوں کو جوڑنے کا فن
آشوب
یہ تحریر 2340 مرتبہ دیکھی گئی


چیزیں ہوئیں اِدھر اُدھر
گھر سے مکیں خفا خفا
لوگوں سے ڈر گئے نگر
اوندھے پڑے ہیں آئینے
خوابوں میں دیکھتے ہیں ہم
چہرے مُڑے تُڑے ہوئے
رہتا ہے شورِ ما و من
جانے کہاں چلا گیا
چیزوں کو جوڑنے کا فن
