ہر طرح کی دُعا ، ہر درود  و  سلام 
 سیّدہ   فاطمہؑ   پر   درود  و سلام 
 جانیے اہلِ بیتِ نبیؑ کا مقام 
 پڑھیے پھر زندگی بھر درود و سلام 
 یہ خُدا  اور ملائک  کی  سُنّت  بھی  ہے 
 دِل سے پڑھتے رہیں  گر درود و سلام                                                                             مومنو مانگ لو جو بھی درکار ہے 
  رحمتوں کا  ہے یہ گھر ، درود  و  سلام 
 جن کے خیمے جلاتے رہے کلمہ گو 
 جن کے نیزوں پہ تھے سر، درود  و سلام 
 آدمی چل پڑے راہِ شبّیرؑ پر 
  پھر کہاں موت کا ڈر ، درود و سلام 
 غیر مُبہم ، بہادر ، سخی ، بااُصول 
 باغِ حق کے گُلِ تر درود و سلام 
 وجد میں ہیں ملائک ، صحابہ ، رُسل 
 پڑھتے ہیں کیا ابوذرؓ درود و سلام 
 ہے کسی اور کا اِس سے تقابُل حرام 
 خاندانِ نبیؑ پر درود و سلام 
 (ڈاکٹر بلال سہیل)
سلام
یہ تحریر 423 مرتبہ دیکھی گئی

		







