نظم!

یہ تحریر 377 مرتبہ دیکھی گئی

آسماں کے ماتھے پر
پورا چاند روشن ہے
رات کی سیاہی کو
ناخنوں سے چھیلو تو
کالا رنگ اترتا ہے
رنگ کی یہ کچی رات
میری کچھ نہیں لگتی !