محبت اثر چھوڑتی ہے (نظم)

یہ تحریر 206 مرتبہ دیکھی گئی

My CV

محبت اثر چھوڑتی  ہے

بہر حال اپنا ثبوت ، اپنا رنگ و نشاں چھوڑتی ہے

وہ نفرت میں بدلے ،  یا پھر دشمنی  میں

یا  رستہ بدل کر کسی اور میں اس سے بڑھ کر محبت تلاشے

یا بہتوں کی محفل میں پہلی محبت بھلانے کی کوشش

بہر کیف اپنا اثر چھوڑتی ہے

خموشی کی چادر میں خود کو چھپا کر،

نئے خوابوں کی انجمن سی سجانا

وہ چاہے پرانی سہانی سی یادوں میں کھوئے ہی رہنا

یا پھر سب سے تنگ آ کے دنیا سے سنیاس لینا

یا خود اپنی ہی جان لینا

محبت  بہر کیف اپنا اثر چھوڑتی ہے