یہ کون سی سڑک ہے ؟

یہ تحریر 671 مرتبہ دیکھی گئی

یہ کون سی سڑک ہے ؟
ایک ہجوم ہے گاڑیوں کا ،
ایک جلوس ہے
بسوں ، کاروں اور موٹر سائیکلوں کا ،
اونچے سروں میں ہارن بجاتا ہوا ،
سرخ بتی پر رکتا ہوا
اور کبھی آنکھ بچا کر گزرتا ہوا ،
جام سے جام ٹکراتا ہوا ،
جھومتا ہوا ،
راستہ بھولتا ہوا ،
ایک دوسرے سے الجھتا ہوا،
اور کبھی پہلو بچاتا ہوا ،
منزلیں مارتا ہوا ،
سڑک پر رواں ہے !
یہ کون سی سڑک ہے ؟
مال روڈ ہے یا شاہراہ زندگی ہے ؟؟