گھاس کی خوش بو

یہ تحریر 824 مرتبہ دیکھی گئی

گھاس کی خوش بو
( نثری نظم )

اگر کوئی بوڑھا ، پھٹا پرانا کھلاڑی
یہ کہے کہ اسے نرم ، سرسبز ، مخملیں گھاس کی خوش بو مست کرتی ہے ،
تو اسے ازراہ تفنن بھی
‘ جواں سال گھوڑا ‘ مت کہنا ؛
وہ بوڑھا کھلاڑی جو کبھی نرم ، سرسبز ، مخملیں گھاس کے میدانوں میں
وقت کے گھوڑے سے تیز بھاگا تھا ، رو بھی سکتا ہے !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔