چار ذائقے

یہ تحریر 693 مرتبہ دیکھی گئی

چار ذائقے ہیں

جو اب بھی

دسمبر کی سرد شاموں میں

زبان پر محسوس ہوتے ہیں؛

ایک تمھاری یاد کی گرم کافی ہے،

جسے میں چسکیاں لے کر

پیتا رہتا ہوں؛

مونگ پھلی کا ایک پیکٹ ہے،

جس میں آدھی تمھاری نام کی ہیں،

میں ان دانوں کو گنتا رہتا ہوں؛

تمھاری برتھ ڈے کا

پائن ایپل کیک ہے،

جو اب بھی تر و تازہ ہے

اور دو نیم ہونے کا منتظر ہے؛

ایک سرخ رنگ کا بوسہ لب ہے،

جو اب بھی

فضا میں گردش کرتا رہتا ہے؛

چار ذائقے ہین

جو اب بھی

دسمبر کی سرد شاموں میں

زباں پر محسوس ہوتے ہیں!