نظم

یہ تحریر 2162 مرتبہ دیکھی گئی

جن زمینوں پر موت ہل چلا دے وہ خزاں اور بہار کے احسانات سے بچ جاتی ہیں. اُن پر فصلیں، خرمن، دانے جیسے سوئے ہوئے بچے کا بوسہ، جنگل میں مور کا ناچ. ہم کھٹی میٹھی یادوں کی پوٹلیاں سنبھالتے اور کوری پوروں کے صدقے اُتارتے سروں پر خاک رمائے بھوبل بن گئے. ہمارے سینے سورج تھے اور دل ایک مُٹھی مٹی.

سلیم سہیل
http://auragesabz.gamecraftpro.com/%d8%b3%d9%84%db%8c%d9%85-%d8%b3%db%81%db%8c%d9%84/