نظم

یہ تحریر 731 مرتبہ دیکھی گئی

میں آسمان پر جاؤں گا
اور ایک چیز لے کر آؤں گا
چاند کا سہرا
خود کو پہنانے کے لیے
آخر میری شادی ہے
اپنے آپ سے شادی
مگر ایک مجبوری ہے
میرا ہاتھ تو مجھ تک بھی نہیں پہنچتا

سلیم سہیل
http://auragesabz.gamecraftpro.com/%d8%b3%d9%84%db%8c%d9%85-%d8%b3%db%81%db%8c%d9%84/