نثار عزیز بٹ بھی گزر گئیں

یہ تحریر 2543 مرتبہ دیکھی گئی

اردو دنیا میں یہ خبر نہایت دکھ کے ساتھ دی جاتی ہے کہ معروف ناول نگار نثار عزیز بٹ اب ہم میں نہیں۔وہ 1927ء میں مردان (خیبر پختونخواہ) میں پیدا ہوئیں اور 7 فروری 2020 کو لاہور میں انتقال کیا۔ نَے چراغِ نَے گلِ، نگری نگری پھرا مسافر، دریا کے سنگ، کاروانِ وجود ان کے معروف ناول ہیں۔ ان کی آپ بیتی گزرے دنوں کا سراغ کے نام سے چھپ چکی ہے۔ نثار عزیز بٹ کا تعلق بیسویں صدی کی تیسری دہائی میں پیدا ہونے والی اس نسل سے تھا جس میں خواتین ناول نگاروں میں قراۃ العین حیدر، خدیجہ مستور، جمیلہ ہاشمی اور الطاف فاطمہ نمایاں نام ہیں۔ نثار عزیز بٹ سابق وزیر خزانہ و خارجہ سرتاج عزیز کی بہن تھیں۔ان کے شوہر اصغر بٹ بھی ادیب اور صحافی تھے۔