مکتب عشق

یہ تحریر 634 مرتبہ دیکھی گئی

مکتب عشق میں بھی
ہمارے ساتھ وہی کچھ ہوا
جو اسکول میں ہوا تھا ؛
موسم گرما کی چھٹیوں میں
ماسٹر صاحب نے
کام ہی اتنا زیادہ دیا تھا
کہ ہم ہزار کوشش کے باوجود
اسے انجام دینے میں ناکام ہو گئے تھے ،
اور ماسٹر صاحب نے ہمارا بھرکس نکال دیا تھا ؛
امور عشق بھی اتنے زیادہ تھے
کہ ہم ہزار کوشش کے باوجود
انہیں انجام دینے میں ناکام ہو گئے تھے ؛
سو ، مکتب عشق میں بھی
ہمارے ساتھ وہی کچھ ہوا
جو اسکول میں ہوا تھا !