موٹیویشنل سپیکر کا خطاب

یہ تحریر 907 مرتبہ دیکھی گئی

ملازمو !
مزدورو !
کلرکو !
کاری گرو !
اپنی خدمات نیلام کرتے رہو ،
کام کرتے رہو ،
ایک روز تم بل گیٹس بن جاؤ گے ؛
اپنی کمپنی کے مالک سے
وفاداری کرتے رہو ،
ناز برداری کرتے رہو ،
بار برداری کرتے رہو ،
ایک روز تم بل گیٹس بن جاؤ گے ؛
ملازمو !
مزدورو !
کلرکو !
کاری گرو !
رات کو جلدی سویا کرو ،
وقت پر دفتر آیا کرو ،
خون پسینہ بہایا کرو ،
اسی تنخواہ پر گزارا کرو ،
ایک روز تم بل گیٹس بن جاؤ گے !