منقبت

یہ تحریر 512 مرتبہ دیکھی گئی


سب کےمشکل کشا،یا علی یا علی

سب کے حاجت روا، یا علی یا علی

میرے مولا دوبارہ ہو اذن نجف

میرے حاجت روا، یاعلی یا علی

علم وعرفاں کے سب راستے آپ کے

کچھ مجھے ہو عطا، یا علی یا علی

آپ کے در پہ جو بھی، گیا پا گیا

آپ ہیں کیمیا ،یا علی یا علی

سب رعایا ہیں ، صوفی ہوں یا کہ ولی

سب کے فرمانروا، یاعلی یا علی

مشکلیں سب مظفر کی حل ہوگئیں

جونہی اس نے کہا ، یا علی یا علی