قومی مسئلہ

یہ تحریر 663 مرتبہ دیکھی گئی

سوشل میڈیا پر
خوب چرچا ہوا تھا ،
اینکر اور فاسٹ باؤلر کے درمیان
جو جھگڑا ہوا تھا ،
اخبارات میں کئی کالم
لکھے گئے تھے ،
چینلز پر خوب تبصرے ہوئے تھے ،
اینکرز پریشاں تھے ،
سر بہ گریباں تھے ،
سب تماشائی حیراں تھے ؛
قوم کو مبارک ہو !
ابھی تازہ خبر آئی ہے ،
مسئلہ حل ہو گیا ہے !
اینکر نے
غیر مشروط معافی مانگ لی ہے ،
فاسٹ باؤلر نے معاف کر دیا ہے ،
دونوں کی صلح ہو گئی ہے ،
دم جو کٹ گری تھی ،
لگ گئی ہے ،
چونچ جو بند ہوئی تھی ،
کھل گئی ہے !