قصیدہ بہار

یہ تحریر 868 مرتبہ دیکھی گئی

سرخیاں، پاؤڈر، حنا، کاجل
رنگ تو تب لبوں پہ آئے گا
جب رگوں میں تپش کی حد بندی
ریشے ریشے کو شعلہ در شعلہ
ناگ کر دے گی اور زہریلی
خوشبوؤں کے حصار میں لے کر
آتشیں پتیوں کا ریشمی لمس
اپنی دہشت میں گم ستارے کو
بوسہ بوسہ ہلاک کر دے گا!