غزہ تو سدا آباد رہے

یہ تحریر 904 مرتبہ دیکھی گئی

اس خوبصورت سرزمین پر چھپن قبرستان ہیں۔
ہر قبرستان کا گورکن ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔
کوئی دولت میں، کوئی طاقت میں۔
کوئی جذبہ ایمانی میں اور کوئی ریشہ دوانی میں۔
ہر قبرستان کے گرد مضبوط دیوار ہے۔
طاقت ور محافظ اور چمکتے دمکتے ہتھیار۔
گورکنوں کو ڈر ہے کہ کہیں مردے بھاگ نہ جائیں۔
محافظ مردوں کے لیے شیر ہیں لیکن زندوں کے سامنے ڈھیر ہیں۔
گورکن بجوکے ہیں یا کٹھ پتلیاں جن کی ڈور دور بیٹھے بڈاووں کے ہاتھ میں ہے۔
ان چھپن قبرستانوں سے جدا ایک چھوٹی سی بستی ہے، غزہ! زندہ لوگوں کی بستی!
غزہ! تو سدا آباد رہے