عرفان صدیقی کے نام

یہ تحریر 688 مرتبہ دیکھی گئی

یا اخی !
جس روز
تم ہمیں دشت میں چھوڑ کر
چل دیے تھے ،
اسی دن
شام کے اخبار میں
تمہاری گم شدگی کی
خبر چھپی تھی
اور اسی روز
تمہارا نام
لوح زماں پر لکھا گیا تھا !