سوال کرنے والے کے حلق میں نوالہ ہے

یہ تحریر 895 مرتبہ دیکھی گئی

ہمارے راز
سیٹلائٹ چوری کر لیتا تھا
اب سیٹلائٹ سے راز چوری ہو رہے ہیں
شک کرنے والے کھوج کے حمل میں ہیں
تلاش میں جاگتی چشمے کی آنکھ میں کہکشاں کے دودھیا موتیوں کا ہار آ گرا ہے
ہار وقت کی چیل چرا کر مگر لے کہاں جا رہی تھی
اتنی چھوٹی سی چیز کو آنکھ کے قلزم میں کون تلاش کرے گا

زمین اپنی شہوتوں کا بول براز چاند کی جانگھوں میں انڈیل کر سبک ہونا چاہتی ہے
مفعول کی مرضی جانے بغیر
جیسے سمندر میں ایٹمی فضلہ تلف کیا جاتا ہے
روایتی جنگ سے نجات کا مژدہ سنا کر،
جنگ کی روایت کب ختم ہوگی؟
سوال کرنے والے کے حلق میں نوالہ ہے