زندگی کیا ہے ؟

یہ تحریر 580 مرتبہ دیکھی گئی

زندگی ایک لمس ہے
جسے صرف نرم و نازک انگلیوں کی پوروں سے محسوس کیا جا سکتا ہے ؛
زندگی ایک نغمہ ہے
جسے صرف خوش ذوق سماعتیں ہی سنتی ہیں ؛
زندگی ایک خواب ہے
جسے صرف روشن آنکھیں ہی دیکھ پاتی ہیں ؛
زندگی ایک خوش بو ہے
جسے صرف مشام تیز ہی سے جاں میں اتارا جا سکتا ہے ؛
زندگی ایک ذائقہ ہے
جسے زبان حال سےصرف زندہ دل ہی چکھتے ہیں !