ذرا فرصت ملے تو ۔۔۔

یہ تحریر 862 مرتبہ دیکھی گئی

ہمیشہ اچھا لگتا ہے
بہت سا وقت تم کو سوچتے رہنا
ہمیشہ اچھا لگتا ہے
بہت ہی پاس تم کو دیکھتے رہنا
تو پہروں تک یہی پھر کام رہتا ہے ۔۔۔۔!
تری باتیں
تری یادیں
ترا چہرہ بسا رہتا ہے آنکھوں میں ۔۔۔
مگر یہ مہلتیں بھی کم میسر ہیں
ہمیں تو وقت سے اتنی شکایت ہے
کہ اس نے فرصتیں کم دیں ۔