دو گیانی

یہ تحریر 853 مرتبہ دیکھی گئی

روتے،پیٹے
ہنستے،کھیلتے
لڑتے، جھگڑتے
پینڈا پورا کر آئے ہیں
اور اب اپنی اپنی چھاؤں میں
کرسی کرسی پڑے ہوے ہیں
جان چکے ہیں
میز پہ رکھی
عینک اور اخبار کا رشتہ
ہوا کا جھونکا آنے تک ہے