در نیم وا

یہ تحریر 1065 مرتبہ دیکھی گئی

سلیم سہیل

اردو دنیا میں یہ خبر خوشی کے ساتھ دی جا رہی ہے کہ معروف شاعر ذوالفقار تابش کا شعری مجموعہ در نیم وا کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔اس کی اشاعت ریڈنگز کے اشاعتی ادارے القا پبلکیشنز نے کی ہے۔کتاب کا فلیپ محمد سلیم الرحمن نے لکھا ہے۔اس میں نظمیں بھی شامل ہیں اور غزلیں بھی۔اس کی قرات سے پتا چلتا ہے کہ شاعری موجود کی عجلت میں کی گئی تفصیر نہیں بلکہ زندگی گزارنے کے چلن کا نام ہے۔یہ شاعری کتاب پڑھنے کے بعد ختم کرنے پر ختم نہیں ہوتی۔ایک قرات میں اس کا خاتمہ ممکن نہیں۔ساتھ چلتی ہے۔ساتھ ساتھ۔خون کی گردش کی طرح۔یہ انسان کی تنہائیوں میں کچھ عرصے کے لیے شامل ہو کر سہارا بن جاتی ہے۔رفاقت ہی رفاقت۔ایسا کون ہو گا جو اس نوع کی دوستی کرنا نہیں چاہے گا۔