جِیت

یہ تحریر 371 مرتبہ دیکھی گئی

سنا ہے! یہ محبت ہے

محبت ایک ایسا راستہ ہے دل کے اس جانب

جسے اندھا سفر کہہ کر مسافر

ڈر سے جاتے ہیں

کہ دل کی دوسری جانب

کوئی رستہ نہیں ملتا

مگر پھر بھی محبت کرنے والے باز کب آتے ہیں

اور اس کشمکش میں

کوئی کب یہ فیصلہ کر پائے گا

کہ کون جیتا، کون ہارا ہے؟

کہ یہ جذبہ فقط قربانیوں سے کب پنپتا ہے!

کہ یہ ایثار مانگے ہے

سو طے کر لو۔۔۔۔!

محبت کرنے والے

دوسروں کو جیت کا موقع دیا کرتے ہیں

اور خود ہار جاتے ہیں۔۔!