آج ہم اداس ہیں!

یہ تحریر 659 مرتبہ دیکھی گئی

آج اقوام متحدہ کے

تمام ملکوں کے

تمام پرچموں کو سرنگوں کر دیا جائے،

کیوں کہ آج ہم اداس ہیں!

آج دنیا کے تمام ایئرپورٹس کے

تمام جہازوں کی

تمام فضائی میزبانوں کی

حسین مسکراہٹوں پر

پابندی عائد کی جائے،

انھیں تاکید کی جائے

کہ وہ رونی صورت بنا کر

مسافروں کا استقبال کریں؛

آج دنیا کی تمام یونی ورسٹیوں کی

تمام کلاسوں میں

صرف میر صاحب کی

المیہ شاعری پڑھائی جائے؛

آج تمام دنیا میں

اداسی کا عالمی دن منایا جائے،

کیوں کہ آج ہم اداس ہیں!