ڈارک رُوم

یہ تحریر 94 مرتبہ دیکھی گئی

سوچ ذہن کے ڈارک روم میں مقید ہے
آسیب زدہ کمرہ جہاں گھٹن نے تعفن پیدا کردیا ہے
کمرے کی دیوار پر کلشئے کا کینوس آویزاں ہے
جس کے رنگ اُڑ چکے، اب اس سے ریزن جَھڑتا رہتا ہے
کمرے کی چھت کم چشم مکڑیوں کی آماجگاہ ہے
مکڑیوں کے کریہہ بَدن کَتھئی رنگ کا سیال کینوس پر ٹپکاتے رہتے ہیں
اوہام کی مکھیاں بھنبھنا رہی ہیں
جن کی میناکاری میں باریک تجریدیت ہے
تصویر مکمل نہیں ہو رہی
خستگی نے کینوس میں روزن بنا دیے ہیں.
روز کوئی نہ کوئی ستارہ طلوع ہوتا ہے
روشنی کی خبر لیکر ہے
روشنی جو منتظر رہتی ہے
ان انگلیوں کی
جو کینوس کی دیوار میں نقب لگا کر
نئے چاند سورج بنائیں
ایک تازہ دم روشن دن کی وحشت کی روشناسی میں