نہ کوئی چوری چوری آیا
اور نہ کھلم کھلا
مجھ تنہا کے پاس
کم خوشیوں والے کے پاس
اے کم خوشیوں والے!
غم لو گے،او غم کے رسیا؟
غم سے اپنی بات بناؤ
اپنے آپ سے بات بڑھاؤ
دنیا کیا ہے؟
سکھ کی باندی
دکھ کی بیرن
چھوڑو
اس کو چھوڑو،اس کو چھوڑو
اپنے ساتھ رہو
نظم
یہ تحریر 728 مرتبہ دیکھی گئی