پوشکن
روسی سے ترجمہ: ظ انصاری
میں نے چاہا تھا تمہیں, تم سے محبت کی تھی
کیا خبر، آج بھی ہو دل میں دبی چنگاری
خیر ،اب آنچ میں کیوں اس کی جلاؤں تم کو،
جی نہیں مانتا،کچھ ٹھیس لگاؤں تم کو،
دل دکھے جس سے وہی بات سناؤں تم کو،
تھی محبت میں گلے کی ،نہ صلے کی پروا
بے زبانی سے،کبھی رشک سے دل ٹکڑے تھا
جس نزاکت سے،لگن سے تمہیں چاہا میں نے
یوں ہی پھر چاہے کوئی اور بھی __ اللہ کرے!