مندی

یہ تحریر 183 مرتبہ دیکھی گئی

وہ مُجھے یوں بہت سستا خرید سکتی تھی

اپنے ہاتھوں میرے لیے تیز پتی کی پھیکی چائے بنا کر لاتی

آدھی چمچ چینی گھول کر میری طرف بڑھا کر کہتی :

” لیجیے ، زبیر صاحب ، آپ کی چائے ! “

لیکن اُس نے مہنگے داموں اُنھیں خریدا

جو مُجھ سے بھی زیادہ گئے گُزرے تھے

وہ بہت اعلٰی اور بہت حسین تھی

لیکن اُس کا ذوق اور انتخاب  یکسر بالعکس تھا !